Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

سملی ہسپتال کا کارڈیک وارڈ نواز شریف کے نام

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ہسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

ایم ایس سملی مری ہسپتال ڈاکٹر قیصر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط بھجوایا ہے۔

خط کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا لیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مری نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ مری کی روشنی میں یہ ہدایت کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔

ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہےکہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری ہدایت ملنے ہر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا،ڈی سی آفس نے 9 جولائی کو خط لکھا تھا۔
مزید پڑھیں :دیوان فاروق موٹرز کا نیا سنگ میل: 300 کلومیٹر رینج والی الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا آغاز

یہ بھی پڑھیں