اسلام آباد (اوصاف نیوز) سہالہ کہوٹہ روڈ پر واقعہ فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ اے سی بنانے والی فیکٹری کے گودام میں لگی ،راولپنڈی اسلام آباد سے ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ..
فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ،آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں، ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے گودام میں اسکریپ کی موجودگی کے باعث آگ پھیلی ہے
،ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہےتفصیلات کے مطابق سہالہ:وفاقی ضلع اسلام آباد کے علاقہ ماڈل ٹاؤن ہمک کے نزدیک سواں جوڑ میں نجی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی،
سواں جوڑ میں MIA اے سی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں روپے مالیتی نقصان جل کر راکھ کا ڈھیر میں تبدیل، تاہم جانی نقصان کی اطلاع نہیںآگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی ..
عینی شاہدین کے مطابق آگ صبح 6 بجے کے قریب لگیریسکیو 1122،پولیس تھانہ ہمک اور فائر برگیڈ فوری موقع پر پہنچ گئے،آگ پر قابو پانے کا عمل جاری ہے۔
ریاض اور جدہ میں جائیداد کی خریدو فروخت ، سعودی حکومت نے غیرملکیوں کو بڑی خوشخبری سنادی


