اسلام آباد(کورٹ رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے افغان مہاجرین کے انخلاء پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
جسٹس انعام امین منہاس نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمر اعجاز گیلانی پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کے مہاجرین کے انخلاء سے متعلق اقدامات کو کیس کے فیصلے تک روکا جائے۔
جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ 30جون تک تمام افغان شہریوں کو وطن واپس جانا ہے اور عدالت اس حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ مہاجرین کے ساتھ کوئی کنٹریکٹ سائن نہیں کیا گیا اور 30جون کے بعد کسی قسم کی پروٹیکشن نہیں دی جا سکتی۔عدالت نے بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
اینٹی کرپشن کوئٹہ کی کارروائی، جعلی اسناد، ریکارڈ ٹمپرنگ کرنیوالے 5 افسراور طالبعلم گرفتار، مزید گرفتاریاں متوقع


