Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

صفر 1447ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)صفر 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے ۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے دیگر ارکان اپنے متعلقہ صوبائی و ضلعی اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

تمام زون اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس جمعہ 25 جولائی کی شام اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد ہوں گے۔چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:جانی ڈیپ اور انجلینا جولی کی خفیہ ملاقاتیں، دوستی رومانوی رشتے میں بدلنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں