Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ڈیڑھ سال کے عرصہ میں ن لیگی حکومت نے میگا پراجیکٹ مکمل کرلئے ہیں، لیگی رہنما رمیش سنگھ اروڑہ کا اے بی این نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ8 میں سید قمبر زیدی نے رمیش سنگھ اروڑہ سے سوال کیا گیا کہ کون سی آزادی کی بات کریں کہ 14 اگست کو آزادی منانے کی بات کریں ناں پاکستان میں قانونی طور پر آزادی ہے اور ناں ہی عدالتیں آزاد ہیں اور نہ ہی صحیح معنوں میں جمہوریت آزاد ہے اور لوگوں کو حقوق بھی نہیں مل رہے۔

اس کے جواب میں سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سینیٹرصاحب سے پوچھئے کہ کیا یہ وہ پاکستان ہے جس پر آپ کو بٹھا دیا گیا تھا آپ کو ملا تھاتو ہمایوں صاحب آپ اس وقت کیوں نہیں بات کرتے جب آپ نے میاں نواز شریف کو جیل میں بند کیا تھا۔اور آپ کے وزیراعظم امریکہ کے پاس بھی گئے تھے کہ ہم نے ریلیشن شپ ایبلٹ کرنا ہے اور آپ نے بات کرنی تھی کہ لوگ پاکستان آئیں اور ادھر آکر انویسٹمنٹ کریں دیکھیں ادھر بھی آپ کو نواز شریف صاحب نظر آ رہے تھے کہ کہہ رہے تھے میں نواز شریف کا پنکھا بند کر دوں گا وغیرہ۔

اب جب پاکستان ایک سمیت چل پڑا ہے آج سفارتی محاذ پر دیکھیں پاکستان کا سٹینڈر کہاں ہے اس پر کمپیئر کریں کہ ان کے دور کو اور ہمارے دور کو کمپیئر کریں ابھی ہمیں صرف ایک سال اور چھے ماہ ہوئے ہیں سفارتی محاذ پر پاکستان کدھر چلا گیا ہے اور دفاعی محاذ پر بھی پاکستان کہاں چلا گیا ہے پاکستان کے اکنامک انڈیکیٹرز کدھر چلے گئے ہیں ان کے دور میں ڈسکائونٹ ریڈ 22 فیصد پرچلے گئے تھے اور اب 11 فیصد پر آگئے ہیں ۔ پاکستان اپنے پائوں پر کھڑا ہو گیا ہے ۔

اے بی این نیوز کے پروگرام ڈیبیٹ ایٹ8 میں سید قمبر زیدی نے پھر لیگی رہنما سے کہا کہ آپ کے دور میں بھی چینی سکینڈل بنا ہے اور پی ٹی آئی کے دور میں بھی چینی سکینڈل بناتھا۔ گندم سکینڈل اگر آپ کہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی دور میں بنا تھا تو آپ کے دور میں بھی یہ سکینڈل بنا ہے۔ آپ کے اپنے وزیر کہہ رہے ہیں کہ بیوروکریسی اپنے سارے پیسے پرتگال لگا رہی ہے وہاں پر جائیدادیں خرید رہی ہے۔

نیشلٹی کے لئے تو آپ کی گورنرز پر بھی سوالات اٹھتے ہیں تو آپ کی گورننس کے حوالے سے بھی پی ٹی آئی باتیں کرتی ہے یہ دونوں طرف سے ہے ۔ آپ پی ٹی آئی پر الزام ڈالیں گے پی ٹی آئی آپ پر الزام ڈالے گی یہاں آپ کو بٹھانے کا مقصد ہے کہ جو حقیقت ہے وہ عوام کے سامنے آنا چاہئے۔

اس کے جواب میں لیگی رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ میں نے تو کسی پر الزام نہیں لگایا میں نے تو حقیقت واضح کی ہے کہ جب ان پر چینی سکینڈل بنا تو انہوں نے کیا کیا؟ جب ان پر گندم سکینڈل بنا تو تب انہوں نے کیا کیا؟ دوائیوں کا سکینڈل بنا تو کیا کیا؟

اس وقت لاہور میں مریم نواز میگا پراجیکٹ کر رہی ہے ایک سال چھے ماہ میں بہت سے کام کر دیئے ہیں صحت ،تعلیم بارے مریم نواز شریف نے بے شمار کام کئے ہیں

مزید پڑھیں۔میچ کے دوران کھلاڑیوں میں لڑائی، ایک دوسرے پر مکوں کی برسات

یہ بھی پڑھیں