اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر پاور ڈویژن کی 01 ستمبر تک کی رپورٹ ۔پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، رپورٹ پاور ڈویژن نے کہا کہ پیسکو 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی بحالی کا کام مکمل ہے۔
سوات، بنر، شانگلہ میں متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی 2 سے 7 دن تک متوقع، پاور ڈویژن کی جانب سےگیپکوکے کے 10 گرڈز اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 80 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال، رپورٹ پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 59 متاثرہ فیڈرز میں سے 57 جزوی طور پر بحال، مکمل بحالی 2 ستمبر سے 5 ستمبر تک متوقع، فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 26 گرڈ اور 73 فیڈرز متاثر ہوئے۔
فیسکو کے متاثرہ فیڈرز میں سے 1 فیڈر مکمل اور 72 فیڈر عارضی طور پر بحال، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 114 متاثرہ فیڈرز عارضی طورپر بحال، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام فوری شروع ہو جائے گا، رپورٹ پاور ڈویژن
پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 10 فیڈرز متاثر ہوئے،ٹیسکو کا 1 فیڈر مکمل اور 4 فیڈر عارضی طور پر بحال، رپورٹ پاور ڈویژن
ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر میں سے 2 مکمل طور پر بحال ہے۔یوں مجموعی طور پر 48 گرڈ اور 437 متاثرہ فیڈرز میں سے 169 کو مکمل اور 260 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں۔اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 49 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

