پشاور (نیوزڈیسک) پشاور میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ایک افسر کو ڈاکووں نے لوٹ لیا ، افسوسناک واقعہ پیر کو پیش آیا۔واقعہ پشاور رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
محسن احسان جو ریجنل ٹیکس آفس (RTO) اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر ہیں، نے سربند تھانے میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) درج کرائی جس میں بتایا کہ وہ ٹیکسی کے ذریعے حیات آباد جا رہے تھے کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر لوٹ لیا۔
لاہور : ایک ماہ کے دوران 44 افراد کے ایچ آئی وی ٹیسٹ پازیٹو نکلے
پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی، ملزم کی گرفتاری کیلئے سائنٹیفک طریقے سے تفتیش جاری ، رواں ماہ دارالحکومت کے ایک باہمت شہری نے دو مسلح ڈاکوؤں کو قابو کر کے اپنے گھر کے باہر سے حراست میں لے لیا اور یہ واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔
یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں پیش آیا جہاں ایک بہادر رہائشی نے دو مسلح افراد کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈاکوؤں نے اس شخص کا پیچھا کیا جس نے بینک سے رقم نکلوائی تھی۔موٹرسائیکل پر سوار غنڈوں نے متاثرہ کا اس کے گھر تک پیچھا کیا اور اس کے گیراج میں اسے لوٹنے کی کوشش کی تو شہری نے ڈاکووں کو گھیر لیا۔

