سوات(نیوزڈیسک)مالاکنڈ اور سوات کے رہائشیوں نے اتوار کی سہ پہر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ہیں۔ لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔سوات میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
پنجاب میں پائور شیئرنگ ، مسلم لیگ نواز اور پیپلزپارٹی میں ڈیڈ لاک برقرار
زلزلے کا آغاز 95 کلومیٹر کی گہرائی سے ہوا، جس کا مرکز پاک-افغان-تاجکستان سرحدی علاقے میں تھا، یہاں تک کہ اسلام آباد کو بھی متاثر کیا۔ابتدائی رپورٹوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

