Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

آئی پی پیز کا بوجھ برداشت نہیں کرینگے ، اسلام آباد میں دھرنا دینگے، ایمل ولی کی دھمکی

پشاور(نیوزڈیسک) سربراہ اے این پی ایمل ولی خان نے بھی بجلی نرخوں میں کمی کیلئے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیدی۔سربراہ عوامی نیشنل پارٹی کا کہنا تھا کہ سستی بجلی خیبر پختونخوا پیدا کر رہا ہے لیکن 14 روپے فی یونٹ ریلیف پنجاب کو دیا جا رہا ہے ، پختونخوا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان نہ کیا گیا تو آئندہ ماہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور دھرنا دیں گے۔

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہے وہاں ووٹ بینک بڑھانے کیلئے بلوں میں کمی لائی جارہی ہے ، خیبرپختونخوا میں آئی پی پیز سے ایک میگا واٹ بجلی بھی پیدا نہیں ہو رہی ہم ان کا بوجھ کیوں برداشت کریں؟ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ پیداواری لاگت کے حساب سے پختونخوا میں بجلی کی قیمتوں کا تعین صوبے کا حق ہے، بجلی اور گیس کی مد میں پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔

شادی تقریب ختم ہونے کے چندگھنٹوں‌بعد دولہن لاکھوں روپے نقدی، سونا لوٹ کر فرار ، دولہا بے حال

یہ بھی پڑھیں