Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

شادی تقریب ختم ہونے کے چندگھنٹوں‌بعد دولہن لاکھوں روپے نقدی، سونا لوٹ کر فرار ، دولہا بے حال

راولپنڈی(نیوزڈیسک)روالپنڈی میں تاریخ‌کی انوکھی واردات ہوگئی ، نئی نویلی دولہن شادی تقریب کے چندگھنٹوں بعد لاکھوں روپے نقدی، سونا اور قیمتی سامان لے کرغائب ہوگئی، میڈیا رپورٹس کےمطابق دولہے کے والدین نے بڑی چاہت سے اپنے بیٹے کی شادی کروائی اور لاکھوں روپے شادی پر لگادیئے ،

شادی کے پہلے دن ہی نئی نویلی دلہن نے دولہے کو بتایا کہ اس کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ اپنے والدین کے گھر واپس جانا چاہتی ہے . دولہے کو اعتماد میں‌لینے کے بعد دلہن نے 250 زار روپے نقد، تین تولے سونے کے زیوارت ، 1لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے لے کر غائب ہوگئی . . جبکہ دولہے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دولہن 20 ہزار مالیت کے جوتے اور 50 ہزار سے زائد مالیت کا میک اپ کا سامان بھی ساتھ لے کر چلی گئی .

یہ واقعہ شادی کی تقریب کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ واقعہ کے بعد دولہا مقامی پولیس اسٹیشن شکایات درج کروانے پہنچ گیا ، قانون نافذ کرنیوالے حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ، پولیس کے مطابق دولہن کی تلاش کیلئے سائنٹیفک طریقے سے جانچ پڑتال جاری ہے ، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں‌گے
سکھرملتان موٹر وے پر ٹریفک کا المناک حادثہ ، 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں