پشاور:(نیوزڈیسک)شوکت خانم ہسپتال کیلئے کام کرنیوالے ڈاکٹر محمد یوسف کو جمعرات کی صبح پشاور کے نواحی علاقے سربند کے علاقے اچینی روڈ سے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔
ڈاکٹر صبح اپنے گھر سے ہسپتال کیلئے روانہ ہوا لیکن 15 منٹ بعد ہی اہل خانہ کو فون آیا جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر کی گاڑی سڑک کے کنارے پڑی ہوئی ہے جس کا انجن جل رہا ہے .
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرڈاکٹر کی گاڑی اور موبائل فون برآمد کرلیا۔مغوی ڈاکٹر کے والد کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔سربند پولیس نے شوکت خانم اسپتال سے مغوی ڈاکٹر کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔
ہر ماہ تنخواہ سے 10 فیصد کٹوتی،سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن سکیم متعارف

