Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل، دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا گیا ،کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند ،امیر مقام

اسلام آباد (نامہ نگار) آج مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو 77 سال مکمل ہو گئے ہیں، جسے دنیا بھر میں کشمیری عوام یومِ سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ بھارت کے ظالمانہ قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں وزارتِ امور کشمیر و گلگت بلتستان کی جانب سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ہزاروں مظاہرین نے کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لہراتے ہوئے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور ڈی چوک تک مارچ کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا، “بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا دی ہیں، لیکن کشمیری عوام کے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے مظالم کا فوری نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔مشعال ملک نے اپنے خطاب میں کہا، “کشمیری قوم نے 77 سال سے بھارتی جبر کا سامنا کیا ہے، لیکن ان کا عزم اور حوصلہ آج بھی ویسا ہی ہے۔ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم آزادی کی خوشیاں منائیں گے اور بھارتی تسلط کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا۔سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیوں کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا، “وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا اور ظلم و جبر کی داستان ہمیشہ کے لیے دفن ہو جائے گی۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین قاسم نون ، فاروق رحمانی اور دیگر مقررین نے اقوامِ متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کروائے تاکہ کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے نجات مل سکے۔

فیکٹری میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی بےقابو، متعدد فائر فائٹرز کی حالت غیر

یہ بھی پڑھیں