چارسدہ ( نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکہ ، دہشتگردی کا واقعہ اخون ڈھیری میں پیش آیا جہاں پولیس وین کھڑی تھی کہ اچانک خود کش دھماکہ ہوگیا۔،
دھماکے سے پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہی۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، رش نہ ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اُڑا دیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
مہاراشٹر،الیکشن کمیشن کے افسر بن کر ڈاکوں نے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

