Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

مہاراشٹر،الیکشن کمیشن کے افسر بن کر ڈاکوں نے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

مہاراشٹر(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے افسران کا روپ دھار کر ڈاکووں نے تاجر سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔انڈین میڈیا کے مطابق کولہاپور ضلع میں اسمبلی انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کے حکام اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے مل کر فرائض انجام دے رہے ہیں ۔تاہم چوروں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

الیکشن کمیشن نے ضلع کے داخلی راستوں پر معائنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکووں نے افسران کا روپ دھارکر سبھاش لکشمن نامی تاجر کو لوٹ لیا۔سبھاش لکشمن منگل کی علی الصبح کام ختم کرنے کے بعد ہوٹل لوٹ رہا تھا کہ راستے میں اسے چوروں نے روک لیا اور اپنا تعارف الیکشن کمیشن کے افسران کے طور پر کروایا۔

ملزمان نے گلے میں جعلی کارڈ پہن رکھے تھے تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ملزمان نے سبھاش لکشمن کی گاڑی کی تلاشی لی تو انہیں ساڑھے 25 لاکھ روپے سے بھرا ہوا بیگ ملا۔ چوروں نے تاجر کو یہ کہہ کر بیگ اپنے قبضے میں لے لیا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق آپ اتنے پیسے نہیں لے جا سکتے۔وہ سبھاش لکشمن کو اپنی گاڑی میں بیٹھا کر سرنوبت واڑی لے گئے جہاں تاجر سے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔

سبھاش لکشمن کو جب محسوس ہوا کہ افسران کا روپ دھارے ملزمان نے انہیں لوٹ لیا تو وہ پولیس اسٹیشن پہنچے اور شکایت درج کروائی۔پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلیے کارروائیاں شروع کر دیں تاہم اب تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمان کا تعلق کولہاپور سے ہے جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اہم انکشاف،کون کون شامل؟رپورٹ پیش کردی گئی

یہ بھی پڑھیں