کرم(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ 11 افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم میں پارا چنار سے پشاور جانیوالی گاڑیوں کے قافلے پر اوچت کے مقام پر مسلح افراد نے فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ سے تین خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہیں ،
پولیس حکام کے مطابق کانوائے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایاگیا ہے ۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد سکیورٹی حکام نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے علاقے اوچت میں کانوائے میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کا حملہ ، حملے میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے عینی شاہدین کے مطابق گاڑیوں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے اور چار مقامات پر گھروں سے فائرنگ کی گئی
الیکشن کمیشن، عادل بازئی نااہل قرار، این اے 262 ون کی نشست خالی قرار

