Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

الیکشن کمیشن، عادل بازئی نااہل قرار، این اے 262 ون کی نشست خالی قرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، الیکشن کمیشن نے فلور کراسنگ پر عادل بازئی کو نااہل قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن کا عادل خان بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا حکم ۔

عادل بازئی نے کامیابی کے بعد پہلے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا تھا۔ چند روز بعد عادل بازئی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کروایا۔ دوران سماعت عادل بازئی کے وکیل نے ن لیگ میں شمولیت کے بیانی حلفی کو جعلی قرار دیا تھا۔

فنانس بل اور آئینی ترمیم میں ووٹ نہ ڈالنے پر نواز شریف کی جانب سے نااہلی کا ریفرنس جمع کروایا گیا تھا، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا ۔عادل بازئی کوئٹہ سے آزاد حیثیت میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔عادل بازئی نے آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی،الیکشن کمیشن نے این اے 262 ون کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔
پی ٹی آئی احتجاج، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخ ، نیا شیڈول جاری

یہ بھی پڑھیں