Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخ ، نیا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کا 24 نومبرکو ممکنہ احتجاج ودھرنا، میڈیکل کالجز کیلئے ہونیوالاایم ڈی کیٹ ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا، شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ماتحت ہونے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو کروایا جائے گا ۔
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی کہانی سامنے آگئی
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل ہونے والا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ مسترد کر دیا تھا، اسلام آبادہائیکورٹ نے ایک ماہ کے اندر ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کئے تھے، پہلے ہونیوالے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد ٹیسٹ مسترد کردیئے تھے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے سوالات آوٹ آف سلیبس دئیے گئے تھے۔

اسپین کا آئندہ 3سال میں 3لاکھ تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں