پشاور(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئی۔
بتا یا جا رہا کہ بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات پیش آرہی ۔
ذرائع کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے فیڈر روڈز پر پانی کھڑا ہونے اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس اگلی اطلاع تک مکمل بند رہے گی تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے،صورتحال بہتر ہونے کے بعد سروس کی بحالی سے متعلق دوبارہ آگاہ کر دیا جائے گا۔
مزید پرھیں :بہاولنگر کے علاقے حاصل پور روڈ پر ٹرک اور رکشے کی ٹکر ہو گئی۔
