سوات( اوصاف نیوز) مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اے بی این نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرانی 185 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان بارڈر کے قریب تھا۔
گزشتہ رات کو بھی خیبرپختتونخوا کے مختلف شہروں مین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
پشاور اور گردونواح کے علاوہ لنڈی کوتل، مالاکنڈ اور ضلع خیبر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ان زلزلوں کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز جنوبی افغانستان تھا۔
خیال رہے کہ 18 ستمبر کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:کونسی ٹیمیں ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ سکتی ہیں اور کیسے؟
