پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دہشت گرد مذاکرات نہیں کرنا چاہتے اور اس سلسلے میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو بھرپور حمایت دی جائے گی۔
اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈی پی او اور ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے معاملے پر تمام متعلقہ حکام کو اتفاق رائے قائم کرنا ہوگا تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
گورنر نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایسے عناصر کے ساتھ مذاکرات کرنے کے حامی نہیں جو ملک کے آئین اور ریاست کو تسلیم نہیں کرتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے امن بہت ضروری ہے اور اس امن کو قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں : پاکستان میں ’سخت سردی‘ کی خبریں، محکمہ موسمیات نے وضاحت کردی


