کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں رواں برس ’ انتہائی سرد ‘ موسم سرما کی پیش گوئیوں کومحکمہ موسمیات نے مسترد کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے ۔
بعض علاقوں میں مغربی ہواؤں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں ۔
پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔