ہنگو( اوصاف نیوز)خیبرپختونخواکے ضلع ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او خانزیب مہمند نے ہنگو میں دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ غلمینہ میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد پھٹ گیا جس سے چیک پوسٹ کے قریب ایک کمرہ تباہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا۔ دوسرا دھماکہ بھی ایس پی آپریشن کی گاڑی کے قریب ہوا جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:نویں اور دسویں جماعت کے سمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری

