Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

نویں اور دسویں جماعت کے سمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے صوبے بھر کے لاکھوں طلباء کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ محکمہ تعلیم نے نویں اور دسویں جماعت کے سمارٹ سلیبس کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ نویں اور دسویں جماعت کے طلباء مختصر نصاب تیار کر کے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تیاری کر سکیں گے اور سمارٹ سلیبس آج سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا جبکہ گیارہویں جماعت کا سمارٹ نصاب اگلے ہفتے اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔

اس اعلان کو تعلیمی حلقوں میں بڑی دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے کیونکہ اس سے لاکھوں طلباء اور اساتذہ کو آئندہ تعلیمی سال کی تیاری کی واضح سمت مل گئی ہے۔

وزیر تعلیم کے مطابق نیا نصاب وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے تعلیمی اصلاحاتی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیارہویں جماعت کا سمارٹ نصاب اگلے ہفتے تک جاری کر دیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق نئے نصاب میں غیر ضروری مضامین اور لمبے چیپٹرز کو کم کر دیا گیا ہے تاکہ طلباء کا بوجھ کم کیا جا سکے اور امتحانات کی تیاری کو مزید مؤثر طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔ اساتذہ تنظیموں نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبدیلی طلبہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ اقدام پنجاب حکومت کے نصاب میں جدت، سیکھنے کے بہتر مواقع اور امتحانی نظام میں شفافیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:تعلیمی اداروں میں چھٹیاں؟ طلباء کے لیے بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں