لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق، لاہور میں کل مقامی عام تعطیل ہوگی۔منگل 23 اپریل 2024 کو مقامی تعطیل کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے دستخطوں سے جاری کیا گیا۔ جس کی روشنی میں لاہور میں سکول، کالج، یونیورسٹیز سمیت تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
تعطیل صرف ضلع لاہور اور اس کے ماتحت دفاتر میں ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس کے منسلک محکموں اور علاقائی دفاتر پر نہیں ہوتا ہے۔یہ اعلان ایرانی صدر کے کل متوقع دورہ لاہور سے قبل کیا گیا ہے۔

