Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار کر ماں کو قتل کردیا

عارف والا(نیوز ڈیسک) نواحی گاؤں میں بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر اینٹیں مار مار کر ماں کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بیٹے کے ہاتھوں ماں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ تھانہ رنگ شاہ کے گاؤں 15 ای بی میں پیش آیا۔

ملزم جہانگیر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا اس سلسلے میں اپنی ماں سے اس بارے میں کہہ رہا تھا لیکن اس کی ماں اجازت نہیں دے رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اسی رنجش پر اس نے اینٹیں مار مار کرماں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔
سعودی عرب ، پاکستان کے درمیان2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے متوقع

یہ بھی پڑھیں