Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ کس کے نام؟بڑی خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے انسانی پرچم کا ریکارڈ پاکستان نے اپنے نام کرلیا۔ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) لاہور کے بچوں نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور گیریژن ایجوکیشن سسٹم کے طلبہ نے سب سے بڑا انسانی پرچم بنایا۔ انسانی پرچم بنانے میں 10 ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔اس سے قبل انسانی پرچم بنانے کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔

بھارت کے 7 ہزار 368 طلبہ نے رواں سال انسانی پرچم بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوایا تھا۔نیا عالمی ریکارڈ لاہور یوتھ فیسٹول میں بنایا گیا۔

سکولز ، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش آن لائن کلاسز کا آغا ز کردیاگیا

یہ بھی پڑھیں