Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

جعلی پیر نے دم کروانے آئی خاتون کو خنجر دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون سے زیادتی کےالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کےخلاف تھانا صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پورکےقریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

ن لیگ ، پی پی اختلافات، وزیراعظم کا بڑا اعلان ،اہم خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں