راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔نجی چینل کے مطابق علی امین گنڈاپور سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج سے متعلق مشاورت ہوگی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماؤں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔
بشریٰ بی بی نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا تھا کہ وہ احتجاج کے دوران گرفتاریوں سے بچیں جبکہ احتجاج کے لیے مؤثر تحریک اور وفاداری کی بنیاد پر ہی پی ٹی آئی میں ان کے مسقبل کا فیصلہ ہوگا۔گزشتہ روز نے اڈیالہ جیل سے اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے دیے گئے پیغام میں کہا کہ 24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے۔ادھر، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی۔
احتجاج، توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں توسیع



