Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

عثمان بزدار سرکار کی نیا پاکستان منصوبے میں کرپشن ،تحقیقات شروع

لاہور(نیوزڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور حکومت میں نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبے میں 30 ارب کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کام کردئیے گئے۔ پی سی ٹو تیار ہی نہیں کیا گیا۔پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو نے مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب حکومت کے میگا براجیکٹ پاکستان منزلیں آسان میں مالی بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق بزدار سرکار کے نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کی فزیبلیٹی رپورٹ کے بغیر ہی ترقیاتی کاموں کو شروع کیاگیا،

نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ بغیر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ہی شروع کر دیا گیا۔نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ میں قانونی تقاضے پورے نہ ہونے سے 30 بلین روپے کی مالی بد انتظامی کی گئی۔

دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا پی سی ٹو ہی تیار نہیں کیا گیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ میں پلاننگ کمیشن کی ہدایات مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا،نیا پاکستان منزلیں آسان منصوبہ کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔

یاد رہے سابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا تھا،نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کو پنجاب میں قانون سازی اورصحت کارڈز کے اجرا پر بریفنگ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں