Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نے ملزمان کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے غیر حاضری پر علی امین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا۔علاوہ ازیں عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سابق کپتان بابراعظم ٹیم سے باہر ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں