شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث عام تعطیل کا اعلان ،پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں کل ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی، وہ اس سے قبل رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب میں ہی ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا


