Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

پنجاب کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے

لاہور(نیوزڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں قصور، جہلم، سرائے عالمگیر، ننکانہ صاحب ، دینہ، گجرات، وزیرآباد پھالیہ، قصور، پھولنگر، سوہاوہ ، سرائے عالمگیر، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، زلزلہ آتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دفاتر ، گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کھاریاں جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو رہا کیا جائے: علی امین کا وزیراعظم کو خط

یہ بھی پڑھیں