Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی کے487رہنمائوں ، کارکنوں کو رہا کرنے کا فیصلہ

لاہور (نیوزڈیسک )لاہور انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کے پیش نظر 487 متحرک رہنمائوں اورکارکنوں کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے گئے۔کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کئے تھے۔

30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کئے گئے، ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔پولیس نے جلسہ کے دوران 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظر بندی کے احکامات واپس لئے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا۔
اہم فیصلوں پر اگنور کیا جارہا ہے،پیپلزپارٹی نے ہاتھ اٹھایا تو حکومت نہیں‌رہے گی، شازیہ مری کی شہبازسرکار کو دھمکی

یہ بھی پڑھیں