Search
Close this search box.
منگل ,21 جولائی ,2026ء

گوجرانوالہ:سفاک بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کر زندہ جلادیا

گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں 2 بیٹیوں نے باپ کو رسیوں سے باندھ کرآگ لگادی۔پولیس کے مطابق آگ سے جھلس کر متاثرہ شخص اسپتال میں دم توڑ گیا جب کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے مقتول کی دونوں بیٹیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول علی اکبر نے 3 شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اس کے 10 بچے ہیں، مقتول کی پہلی بیوی وفات پاچکی ہے جب کہ مقتول 2 بیویوں اور بچوں کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی دونوں بیٹیوں کی عمریں 16 اور 12 سال ہیں، مقدمے میں مقتول کی 2 بیٹیوں کے ساتھ دونوں بیویوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔گرفتار دونوں بہنوں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سورہا تھا جس دوران انہوں نے والد کو رسیوں سے باندھا اور موٹر سائیکل سے پیٹرول نکال کرآگ لگادی۔
سعودی عرب ، 44 لاکھ روپے کا کمسن بکرا، ایک منفرد نیلامی کی سنسنی خیز کہانی

یہ بھی پڑھیں