Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

دوران ڈرائیونگ ویڈیو بناتے ہوئے لڑکے نے 8سالہ بچے پر کار چڑھادی

فیصل آباد(نیوز ڈیسک)فیصل آباد میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی۔ ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے والے 13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ بچے پر کار چڑھا دی یوسف علی دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔ فیصل آباد کینال روڈ پر تیرا سالہ کار ڈرائیور لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو کچل ڈالا، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی یوسف علی دو روزالائیڈ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔ اہل محلہ کے مطابق کم عمر ڈرائیور کے والدین کو اس کی خطرناک ڈرائیونگ کے بار کئی بار شکایات کی گئیں، پولیس مقدمہ درج کرکے لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔
خاتون کی معجزاتی زچگی، بچے کے پیٹ میں دوسرے بچے کے پرورش پانے کا حیران کن واقعہ

یہ بھی پڑھیں