لاہور (اوصاف نیوز) کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ حادثے کی ویڈیووائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔
کمسن بچے کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے کچلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی. حادثے کے بعد شہریوں نے بچے کی خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کیا۔
لاہور میں کمسن کار ڈرائیور نے 3 موٹر سائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے.رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات پیش آئے حادثے کا مقدمہ فیروز والا تھانہ شادرہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص اشرف نے کہا کہ کمسن ڈرائیور سابق مالک مکان کی گاڑی لیکر نکلا تھا، گاڑی کے مالک کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بچے نے گھر سے گاڑی کی چابی چوری سے اٹھائی اور پارکنگ اسٹینڈ سے گاڑی لیکر نکلا، گاڑی لیکر نکلنے سے چند منٹ بعد ہی حادثہ ہوگیا۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن رانا وقاص اشرف نے بتایا کہ ملزم بچہ گاڑی کے مالک کا رشتہ دار نہیں ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، کم عمر ڈرائیورز کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی
اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ حادثات کا موجب بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نا آنے دیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کے مرتکب اور کم سن ڈرائیورز کی نشاندہی کی جائے، سڑکوں پر جانی نقصانات کا باعث کم عمر ڈرائیورز کے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ اوور سپیڈنگ، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں، سی ٹی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران، ڈی پی اوز فیلڈ میں نکلیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی: گورنر جمیل احمد


