Search
Close this search box.
بدھ ,15 جولائی ,2026ء

وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام شروع، ہزاروں روپے وظیفہ دینے کا اعلان

لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔

جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کےلیے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں