Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے انتہائی قدم اٹھا لیا

شیخوپورہ ( نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں چند روز قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثنا نے نواحی گاؤں کے رہائشی عمیر اسلم سے چند روز قبل کورٹ میرج کی تھی، لڑکی کے گھر والوں نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا۔

پنچایت کے حکم پر لڑکی کو آج واپس گھر آنا تھا کیونکہ رشتے دار لڑکی کی واپسی اور باعزت رخصتی چاہتے تھے۔

لڑکی کو شک تھا کہ رشتے دار بلا کر پنچایت کے حکم پر قتل کردیں گے جس پر جوڑے نے رشتے دار کے پاس واپس جانے کے بجائے خودکشی کرلی۔
مزید پڑھیں‌:جگن کاظم کوعلیزے شاہ سے معافی کیوں  مانگناپڑی؟

یہ بھی پڑھیں