Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے احمد خان بھچر کو اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے احمد خان بھچرکو 9 مئی کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی تھی۔

عدالت سے سزا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

مزید پڑھیں۔آپریشن کی تیاری مکمل، بنوں میں غیرمعینہ مدت تک کرفیو نافذ

یہ بھی پڑھیں