لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان نے صوبے کے اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات میں یکم ستمبر تک توسیع کی وجوہات واضح کر دیں۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں کو بڑھا کر یکم ستمبر تک کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔
رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث کیا گیا تاکہ بچوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ تعطیلات میں توسیع سے تعلیمی نقصان ہو سکتا ہے، لیکن بچوں کی صحت کو مقدم رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے اسکول 14 اگست تک کھلے رہنے تھے۔
دوسری جانب، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پنجاب میں تعطیلات میں توسیع کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت دیگر صوبوں کے نجی اسکول معمول کے مطابق 4 اگست سے کھل چکے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب سے کہا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔
مزید پڑھیں۔غزہ: امداد کے منتظر فلسطین کے لیجنڈ فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید


