Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

گوجرانوالہ،3 روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش مل گئی

گوجرانوالہ( نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے شوہر کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر لاش تلاش کی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کچا کھیالی روڈ کے قریب سیوریج نالے سے ملی ہے، ملزم نے اسی علاقے میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء نے پولیس کو خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
مزید پڑھیں:سوات: اسکول پرنسپل کے بروقت فیصلے نے 900 سے زائد طلبا کی زندگیاں بچا لیں

یہ بھی پڑھیں