Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لاہور ائیرپورٹ پر مسافر ائیربلیو کے خلاف سراپا احتجاج

لاہور( اوصاف نیوز) کل شام سے متعدد ایئر بلیوپروازیں منسوخ اورتاخیر کے خلاف مسافر احتجاج کر رہے ہیں ،ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز پی اے 401 کو کل سے تین بار منسوخ کیا گیا ہے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی اے 401 کو کل صبح لاہور سے کراچی جانا تھا مسافروں کا کہنا ہے کہ پروازپی اے 401 کے مسافروں کو تین بار ائیرپورٹ بلا کر منسوخ کیا گیا ہے ۔

پرواز پی اے 401 کو طیارے کے پر میں پرندہ ٹکرانے سے سوراخ ہونے کے باعث روانہ نہیں کیا جارہا ۔

ائیربلیو کی شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 کو بھی اچانک منسوخ کردیا گیا جبکہ سکردو جانے والی پرواز پی اے 481 بھی پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

ٹریول ایجنٹس نے مزید کہا کہ ائیربلیو کی پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث دیگر ائیرلائنز نے بھی اپنے کرایوں میں دگنا اضافہ کردیا۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا، علیمہ خان

یہ بھی پڑھیں