سرگودھا(اوصاف نیوز)کوٹ مومن کے سیلاب زدہ علاقوں میں اسکولز کی تعطیلات میں مزید 4 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سےمزید 13 ستمبر تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد وسیم نے کہا کہ یہ فیصلہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے کام کے پیش نظر کیا گیا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ 41 مواضعات میں اسکولز بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان کی آمد، آج کونسی اہم شاہراہیں بند ہوں گی؟

