ملتان ( اوصاف نیوز)سیلابی ریلا موٹروے ایم فائیو سے ٹکرا گیا، جلال پورپیروالا شہر کو بچانے کیلئے ڈالے گئے شگاف سے پانی موٹروے کی پشتوں سے ٹکرایا۔
موٹروے کے پشتوں کو محفوظ کرنے کیلئے پتھروں سے بھرے 20 ٹرک پہنچادیے گئے،موٹروے کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے پشتوں پر پتھر ڈال کر حفاظتی اقدام کیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کاسیلاب ہے ، پنجند کے مقام پر پانی کااخراج6لاکھ 84ہزار293 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پر نچلے درجے کاسیلاب ہے ، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا اخراج 78 ہزار492کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے ستلج میں ہیڈاسلام اورسلیمانکی کے مقام پردرمیانے درجے کاسیلاب ہے ، ہیڈاسلام کے مقام پر پانی کااخراج 82ہزار155کیوسک جبکہ سلیمانکی کے مقام پر پانی کااخراج82ہزار585کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
دریائے راوی میں سدھنائی کےمقام پردرمیانے درجے کاسیلاب ہے ،سدھنائی کے مقام پر پانی کا اخراج 58 ہزار683کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے سندھ میں گڈوبیراج اورسکھربیراج پر درمیانے درجے کاسیلاب ہے،گڈوبیراج پر پانی کااخراج 4لاکھ 85ہزار272کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھربیراج پر پانی کااخراج 4لاکھ 18ہزار810کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں اپنے ہی شہریوں کو بھون ڈالا، 10ہلاک

