چنیوٹ(نیوز ڈیسک) پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں پرائمری سے ایلیمنٹری اپ گریڈ ہونے والے آفٹر نون سکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
سی ای او ایجوکیشن چنیوٹ ظفر اقبال وٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کہا گیا کہ آفٹرنون سکولوں کی بندش کے حوالے سے ڈی ای او میل اور فی میل کو فیصلے پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ آفٹر نون سکولوں کی بندش ہائیر اتھارٹیز کے احکامات کی روشنی میں کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ آفٹر نون سکول پراجیکٹ بنیادی طور پر صبح کے اوقات میں طلبہ کے رش کو کم کرنے اور زیادہ بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے شروع کیا گیا تھا ۔
آفٹرنون سکولز کے بند ہونے سے نہ صرف طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ والدین پر بھی اضافی بوجھ بڑھ جائے گا کیونکہ اب بچوں کو دور دراز کے اسکولوں میں داخلہ لینا پڑ سکتا ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو، کئی والدین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسکول بند ہونے سے تعلیمی شرح پر بھی منفی اثرات پڑیں گے اور بعض بچے تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آفٹر نون اسکولز کی سہولت بحال کی جائے تاکہ بچوں کا تعلیمی مستقبل محفوظ رہ سکے۔
مزید پڑھیں۔غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری، مسجد اور رہائشی عمارتیں تباہ، 83 فلسطینی شہید




