راولپنڈ ی (اوصاف نیوز)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) راولپنڈی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔
راولپنڈی انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ آریج شفقات حیات ہے، جو پنجاب کالج فار ویمن، تلہ گنگ سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے 1,148 نمبروں کے ساتھ شاندار کامیابی حاصل کی۔
دوسرے نمبر پر آئیشہ مشتاق ہیں، جو اسی کالج کی طالبہ ہیں، جنہوں نے 1,139 نمبر حاصل کر کے دوسرا مقام حاصل کیا۔
تیسری پوزیشن کا اعزاز ایمان فاطمہ کو حاصل ہوا، جو رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی طالبہ ہیں اور انہوں نے 1,138 نمبر حاصل کئے۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے کامیاب طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے
بورڈ حکام نے کہا کہ یہ کامیابی طلباء کی محنت اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
