لاہور ( اوصاف نیوز)سیلاب متاثرہ تمام طلبا کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی ہے جبکہ بی ایس فرسٹ ایئر کے طلبہ کی داخلہ فیس بھی ختم کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی پیکیج کی منظوری دے دی۔
ترجمان نے بتایا کہ سیلاب زدہ اضلاع کے تمام طلبہ کی ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی گئی ہے جبکہ بی ایس فرسٹ ایئر کے طلبہ کی داخلہ فیس بھی ختم کردی گئی ہے۔
سیلاب متاثرہ اضلاع کی تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 20 دن کی توسیع کردی گئی ہے جبکہ ہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ میں بھی ایک ماہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود بچوں اور بچیوں کی تعلیم متاثر نہیں ہونے دوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں:مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

