Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پنجاب حکومت کا انتہا پسندوں، بدمعاشوں اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف گھیراتنگ کرنے کا اعلان

لاہور( اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والے انتہا پسندوں، شرپسندوں اور غیر قانونی مقیم افراد کے لیے پنجاب کی زمین مزید تنگ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل تیسرا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب حکومت کی ریاستی رٹ اور قانون کی حکمرانی کے قیام کے لیے غیر معمولی فیصلے کیے گئے۔

صوبائی حکومت نے لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے نفاذ کو لازمی اور مزید سخت بنانے اور ہر ضلع میں وِسل بلوئر سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پنجاب پولیس کی ہیلپ لائن 15 میں انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے خلاف خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ جہاں عوام شدت پسند جماعتوں اور غیر قانونی تارکین وطن کی فوری اطلاع دے سکیں گے۔

پنجاب حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحے سے نجات دلانے کے لیے اقدامات تیز کرنے اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جب کہ پنجاب میں ڈالا، فساد اور مافیا کلچر کو برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے شدت پسند گروپوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سختی سے پابندی لگانے اور ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا۔

صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی بین الاقوامی باشندوں کے خلاف روزانہ کومبنگ آپریشن کی رپورٹس اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی رہائشیوں کو دکانیں یا مکان کرائے پر نہ دیں۔ بصورت دیگر کرایہ داری اور پاسپورٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف پی ای سی اے ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں‌:واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ!فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

یہ بھی پڑھیں