Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ!فراڈ سے کیسے بچا جائے؟

اسلام آباد(‌اوصاف نیوز)میٹا(meta) نے واٹس ایپ، میسنجر، فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کو آن لائن فراڈ کا ہدف بننے سے بچانےکے لیے اینٹی سکام(scam) پروگرامز متعارف کرادئیے ہیں۔

کمپنی کی طرف سے اس مقصد کے لیے واٹس ایپ میں سکرین شیئرنگ وارننگز جبکہ میسنجر میں سکام میسج ڈیٹیکشن جیسے فیچرز کا اضافہ کیا ہے۔

میٹا نے بتایا کہ ان فیچرز کا مقصد صارفین کو حساس تفصیلات کی شیئرنگ سے ہونے والے فراڈ سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ میں جب صارف کسی نامعلوم کالر کے ساتھ سکرین شیئر کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے الرٹ بھیجا جائے گا۔

میسنجر میں نئے کانٹیکٹس سے چیٹس پر اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی سکام ڈیٹیکشن فیچر کام کرے گا۔

اگر سسٹم کو خطرہ محسوس ہوا تو اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں‌:سیاسی وفاداریاں اپنی جگہ لیکن ریاستی ذمہ داریاں ہمیشہ مقدم رہنی چاہئیں،اختیار ولی خان

یہ بھی پڑھیں