Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کا اہم بیان آگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں 22 مئی سے 2 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ 11 مئی کو موسم گرما کی چھٹیوں کے حتمی اعلان کا فیصلہ کیا جائے گا۔

رانا سکندر حیات نے اس موقع پر کہا کہ موسم گرما کے دوران سمر کیمپ لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد طلبہ کی تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیوں کو بڑھانا ہے۔

حکام کے مطابق، اس فیصلے کا تعلق تعلیمی سال کے شیڈول اور طلبہ کی سہولت کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے سے ہے۔

مزید پڑھیں۔عید الاضحیٰ سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں